Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات
وقت اشاعت: Thursday, 30 January, 2014, 12:29 GMT 17:29 PST

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے وزیراعظم کے روٹس پر فرنٹیر کور ، پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اورانٹی ٹیررارسٹ فورس کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ممکنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو جانے والی شاہراہوں کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم کے روٹس پر فرنٹیرکور ، پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور انٹی ٹیررارسٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ شہر میں فرنٹیر کور اور پولیس کے مسلح دستے بھی گشت کرتے رہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com