Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
وزیراعظم نواز شریف کی کوئٹہ میں شہدائے پاک فوج کی یادگار پر حاضری
وقت اشاعت: Thursday, 30 January, 2014, 12:09 GMT 17:09 PST

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو کوئٹہ کینٹ میں شہدائے پاک فوج کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے اورانہوں نے بھی یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد وزیراعظم نے بلال آڈیٹوریم میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں گورنر بلوچستان ،وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف آف آرمی اسٹاف ،وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ، جنرل (ر)قادر بلوچ ، رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی ،سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com