Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہونے سے 60فیصد مسائل حل ہوجائیںگے،چیف جسٹس
وقت اشاعت: Tuesday, 22 May, 2012, 15:26 GMT 20:26 PST

کوئٹہ(این این آئی )چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرلیا جائے توصوبے کے60فیصد مسائل حل ہوجائیں گے ، ہم دیکھتے ہیں کہ پولیس کا انہیں بازیاب کرانے کا کوئی ارادہ ہی نظر نہیں آتاتفصیلات کے مطابق منگل کے روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایجنسیوں پر سنگین الزامات ہیں جبکہ وفاق اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہا، دوسری جانب موقف کے اظہار کے لئے وقت نہ دئیے جانے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک سکندر خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی جانب سے منگل کو دوبارہ شروع ہوئی۔ایک موقع پر جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دئیے کہ صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے اور صوبے کے انتظامی سربراہان اور وفاق کو کوئی پرواہ نہیں ہے،ایک موقع پر عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو حکم دیا کہ جائیں اور آج چار بجے تک بلوچستان میں ٹرانسفر کئے گئے پولیس افسران کے بلوچستان تبادلے کا نوٹیفکیشن لائیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com