Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
چمن اور توبہ اچکزئی سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
وقت اشاعت: Saturday, 28 December, 2013, 10:49 GMT 15:49 PST

کوئٹہ: فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے چمن اور توبہ اچکزئی میں غیر قانونی طور پر چلنے والی دو بم بنانے والی فیکٹریاں بند کرادیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔مواد کے تجربے گئے جاتے تھے، جبکہ ایف سی نے فیکٹری کے کمپاؤنڈ سے پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا کا نقشہ بھی قبضے میں لے لیا کمانڈر سدرن کمانڈ میجر جنرل ناصر جنجوعہ نے کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد اور اسلحہ  کوئٹہ سمیت بلوچستان میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا، لیکن فرنٹیئر کور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایف سی کی بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے ملک دشمن عناصر پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com