Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
آواران کوماڈل سٹی بنائیں گے،میاں محمد نواز شریف
وقت اشاعت: Friday, 8 November, 2013, 11:52 GMT 16:52 PST

کوئٹہآواران(این این آئی)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت  بھٹکے ہوئے لوگ اپنا راستہ چھوڑ دیں حکومت انتقامی پالیسیوں پر عمل پیرا نہیں ہے۔آواران سمیت تمام زلزلہ متاثرہ علاقوں کوماڈل سٹی بنائیں گے یہاں تباہ ہونے والے مکانات کو دوبارہ اچھی کوالٹی میں تعمیر کیا جائے گا ہم عوام کے درد میں برابرکے شریک ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالمالک بلوچ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وفاقی وزراء جام کمال،جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو،سینئر صوبائی وزیر و مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری،نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر و سینیٹر میر حاصل بزنجو،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی موجود  تھے۔ انہوں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 5لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان بھی کیا ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com