Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ،ڈبل روڈ پر بم دھماکہ 4افراد جاں بحق ، 19زخمی
وقت اشاعت: Wednesday, 30 October, 2013, 14:21 GMT 19:21 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے ڈبل روڈ پر بم دھماکے سے 4افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے 6زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، متعدد گاڑیاں تباہ ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے ڈبل روڈ نزد نادرا آفس کے قریب سائیکل میں نصب 6سے 7کلو وزنی بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے اور 19افراد زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں سے 6زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کچھ گاڑیاں بالکل تباہ ہوگئی دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے فوراً بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی دھماکے کے بعد ایف سی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیاہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com