Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل
وقت اشاعت: Tuesday, 22 October, 2013, 11:54 GMT 16:54 PST

نصیرآباد(این این آئی)ضلع نصیر آباد کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا۔ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا گزشتہ روز صبح ہوا تھا جس میں تین بھائیوں سمیت 7 مسافر جاں بحق اور دس زخمی ہوئے تھے۔دھماکے سے ریلوے ٹریک کا سو فٹ حصہ متاثر ہوا جس کی مرمت کے کام میں 250 مزدوروں اور 10 انجینئرز نے حصہ لیا تاہم منگل کی صبح مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا جس کے بعد کوئٹہ سے اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور روانہ کردی گئی۔دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے قبول کرلی واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com