Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ، پرویز مشرف کی حاضری سے مستثنیٰ دینے کے درخواست پر فیصلہ محفوظ
وقت اشاعت: Tuesday, 22 October, 2013, 11:45 GMT 16:45 PST

 کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف کی نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں حاضری سے مستثنیٰ دینے کے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت 3 نامزد ملزمان کے دوبارہ وارنٹ جاری کر دیئے۔ منگل کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی اس موقع پر نامزد ملزمان سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پائو اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی پیش ہوئے جنہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواستیں دیں  پرویز مشرف کے وکیل نے انہیں حاضری سے مستثنیٰ دینے کی درخواست دی۔ فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے مشرف کو مستثنیٰ دینے کی درخواست پر فیصلہ 26 نومبر تک محفوظ کر لیا 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com