Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپر یس میں دھماکہ پانچ افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Monday, 21 October, 2013, 15:22 GMT 20:22 PST

ڈیرہ مراد جمالی/اسلام آباد (این این آئی)کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے دھماکے سے پٹڑی اور چار بوگیوں کو نقصان پہنچا جبکہ صدر ممنون حسین  وزیر اعظم نواز شریف  وزیر ا علیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو اطلاعات کے مطابق نوتال اور ڈنگڑا کے درمیان راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے،دھماکے سے ٹرین کی 4 بوگیوں کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نوتال سے ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر ناشروع کر دیئے ہیں دوسری جانب جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے جانیو الی تمام ٹرینیں روک لی گئیں روکی جانے والی ٹرینوں میں لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس،کراچی جانے والی بولان میل شامل ہیں

 
 
Click here to visit SuperWebz.com