Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ، بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دستی بم حملہ 10افراد زخمی
وقت اشاعت: Tuesday, 15 October, 2013, 09:00 GMT 14:00 PST

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںہزار گنجی کے علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر شدت پسندوں کے دستی بم حملے میں کانسٹیبلری کے 2 اہلکاروں اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کاخدشہ ہے ۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کا قافلہ مستونگ روڈ پر ہزار گنجی کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے ان کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کانسٹیبلری کے 2 اہلکاروں اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com