Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
مخلوط حکومت اغواء برائے تاوان کے تدارک کی ہر ممکن کوششیں کررہی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
وقت اشاعت: Monday, 7 October, 2013, 13:58 GMT 18:58 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے مخلوط حکومت اغواء برائے تاوان کے تدارک کی ہر ممکن کوششیں کررہی ہے ان عناصر کے قریب پہنچ چکے ہیں جنہوںنے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے ڈاکٹر مناف ترین کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں یہ بات انہوںنے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کے  بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر مناف ترین عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کے زیر اہتمام بلوچستان کے اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com