Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
مشکے، بم دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید دو زخمی
وقت اشاعت: Wednesday, 2 October, 2013, 12:19 GMT 17:19 PST

مشکے(این این آئی) بلوچستان کے علاقے مشکے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ بدھ کو آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے جلواری میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے جانیوالی فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار 2 فوجی جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com