Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا بائیکاٹ پندرہ ویں روز میں داخل
وقت اشاعت: Wednesday, 2 October, 2013, 12:18 GMT 17:18 PST

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں اغواء ہونے والے ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا بائیکاٹ پندرہ ویں روز میں داخل ہو گیاہے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ سے سترہ ستمبر کو ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو اغوا کر لیا گیا تھا جن کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹرز نے کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں چار گھنٹے ہڑتال کی۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مغوی ڈاکٹر کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو اوپی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com