Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری
وقت اشاعت: Wednesday, 2 October, 2013, 12:16 GMT 17:16 PST

کراچی(این این آئی)پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں فضائی اور خشکی کے راستے سے امدادی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں 20ٹن کا  مزید امدادی سامان کراچی سے متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ کیا گیا۔گذشتہ روز بھیجا جانے والا 10ٹن کا امدادی سامان آواران کی مقامی انتظامیہ کے حوالے کیا جاچکا ہے جبکہ گذشتہ شب مزید 2ٹرک 10ٹن کی امدادی اشیاء لے کر تربت کے لئے روانہ ہوئے۔بھیجی جانے والی اشیاء میں خشک راشن،  بسکٹ، پینے کا صاف پانی، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com