Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
چمن ، پاک افغان بارڈر پر خود کش حملے میں 6افراد ہلاک
وقت اشاعت: Wednesday, 2 October, 2013, 12:10 GMT 17:10 PST

کوئٹہ(این این آئی)چمن میں پاک افغان بارڈر پر خود کش حملے میں 6افراد ہلاک جبکہ تین ایف سی اہلکاروں سمیت15افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاک افغان بارڈر چمن میں باب دوستی گیٹ کے قریب افغانستان سے آنے والے ایک شخص نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑادیا جب فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکار سرحد پار کرنے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 3ایف سی اہلکاروں سمیت 15افراد شدید زخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر چمن ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد فرنٹیر کور کے 3اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیاہے۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے اورحفاظتی انتظامات مزیدسخت کردیئے گئے ہیں

 
 
Click here to visit SuperWebz.com