Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
آواران رہائشی سہولتوں کا فقدان اشیائے خوردنوش کی قلت
وقت اشاعت: Tuesday, 1 October, 2013, 12:27 GMT 17:27 PST

 آواران (این این آئی) زلزلہ زدہ آواران میں رہائشی سہولتوں کے فقدان، اشیائے خورونوش کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی کے سبب امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے مغرب کے بعد گھپ اندھیرے میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں جبکہ علاقے میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے خدشہ ہے کہ امدادی کارکن ملیریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آواران میں رہائشی ہوٹل اور کھانے پینے کے لیے کوئی ریسٹورنٹ موجود نہیں۔ رہائش کیلئے امدادی کارکنوں نے مسجدوں اور کھلے مقامات پر پناہ لے رکھی ہے تاہم وہاں پر بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ رات بھر مچھروں سے لڑتے ہوئے رات گزارنے پر مجبور ہیں ۔  

 
 
Click here to visit SuperWebz.com