Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ایف سی کے بغیر امدادی آپریشن ممکن نہیں ڈاکٹر عبد المالک
وقت اشاعت: Tuesday, 1 October, 2013, 12:24 GMT 17:24 PST

کوئٹہ (این این آئی)صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں فرنٹیئر کور کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہیں  زلزلے سے بہت تباہی ہوئی ہے  بین الاقوامی امداد کے بغیر مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ۔زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے آواران میں برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف سی صرف امدادی سامان کی حفاظت کر رہی ہے جبکہ باقی تقسیم انتظامیہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تباہی ہوئی ہے، یقیناشکایتیں آتی رہیں گی اور ان شکایتوں کو ختم کرنے کے لیے ہی وہ وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ مشکے میں ایف سی کی میڈیکل کیمپ پر فائرنگ اور تین افراد کو حراست میں لینے کے بارے میں سوال کے جواب میں عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ان کی یہ کوشش ہے کہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں اور مزاحمت کاروں کو بھی چاہیے کہ حالات کو اس نہج پر نہ لے جائیں کیونکہ اس وقت سب سے بڑا مقصد غریب متاثرین کی مدد کرنا ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com