Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کوہر صورت میں عدالت میں پیش کر نے کا حکم
وقت اشاعت: Monday, 30 September, 2013, 11:35 GMT 16:35 PST

کوئٹہ (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت میں عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیدیا ہے ۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل جج طارق کاسی نے کی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کا حکم سناتے ہوئے کہاکہ اگر سابق صدر پرویز مشرف آئندہ سماعت میں پیش نہ ہوئے تو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پائو بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 22 اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com