Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
پنجگور مسلح افراد کی ایف سی کے قافلے پر فائرنگ 3 اہلکار جاں بحق 2 زخمی
وقت اشاعت: Saturday, 28 September, 2013, 10:49 GMT 15:49 PST

 پنجگور(این این آئی)بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد کی ایف سی کے قافلے پر فائرنگ سے 3اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے  جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا ۔ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے، حملہ ہفتہ کی صبح اس وقت کیا گیا جب قافلہ معمول کے گشت پر تھا حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا تاہم اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com