Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے گھروں کی تعمیر آرمی کرے گی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ
وقت اشاعت: Saturday, 28 September, 2013, 10:41 GMT 15:41 PST

 کوئٹہ (این این آئی)کمانڈر آف سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کے گھروں کی تعمیر آرمی کرے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کمانڈر آف سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بتایا کہ آرمی تمام متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہے، سیکورٹی کے خطرات کے باوجود امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہےـ انہوںنے کہاکہ زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کے گھروں کی تعمیر آرمی کرے گیـانہوں نے بتایا کہ آرمی ریلیف ٹیم کی ترجیحات میں لوگوں کو رہنے کی جگہ، خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہےـ

 
 
Click here to visit SuperWebz.com