Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تباہ حال بستیوں کے مکین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر
وقت اشاعت: Friday, 27 September, 2013, 12:27 GMT 17:27 PST

آواران(این این آئی)زلزلے کو چار روز بیت گئے،دور دراز کے علاقوں میں تاحال نہ ہی امداد اور نہ ہی میڈیکل ٹیمیںپہنچ سکیں، تباہ حال بستیوں کے مکین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہری علاقوں میں چند مقامات پر ریلیف کیلئے ٹینٹ مہیا کیے گئے ہیں تاہم گشکور، مالار، گجر اور دیگر دور دراز مقامات تک تاحال امدادی ٹیمیں نہیں پہنچی۔پی ڈی ایم ے کو ملنے والے امدادی ٹرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ہی کھڑے ہیں،مقامی افراد کسی بھی طرح کے امدادی سامان کی تصدیق نہیں کر رہے۔دور دراز کے علاقوں میں میڈیکل سہولیات بھی نہیں پہنچی جہاں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے جہاں مختلف وبائی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com