Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
آواران میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی
وقت اشاعت: Friday, 27 September, 2013, 12:26 GMT 17:26 PST

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع آوران میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت5.0 ریکارڈ کی گئی۔زلزہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان میں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع آواران میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا جن کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 90 کلو میٹر شمال میں اورماڑہ تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ آواران میں منگل کو آنے والے 7.8شدت کے زلزلے کے بعد سے اب تک 15 آفٹر شاکس آچکے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 سے 5.9 تک ریکارڈ کی گئی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com