Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
حکومت زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ڈاکٹر عبد المالک
وقت اشاعت: Friday, 27 September, 2013, 12:11 GMT 17:11 PST

 کراچی(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہاہے کہ زلزلے سے 330 سے زائد افراد جاں بحق اور 15 ہزار مکانات تباہ ہوئے۔بلوچستان میں زلزلے کے باعث وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ برطانیہ کا دورہ ختم کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ امدادی کاموں کی خود نگرانی کرنے کے لئے برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  حکومت زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ قوم کو چاہیے کہ وہ مصیب کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم عالمی برادری سے بھی اپیل کریں وہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں ہماری مدد کرے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com