Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
زلزلہ متاثرین کیلئے امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ،عبدالغفور حیدری
وقت اشاعت: Thursday, 26 September, 2013, 11:13 GMT 16:13 PST

کوئٹہ (این این آئی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے ضلع آواران میں زلزلے سے ایک اندازے کے مطابق 4ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ حکومت نے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زلزلہ متاثرین کیلئے 45کروڑ روپے کا جو امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے انہوںنے یہ بات جمعرات کے روز آواران روانگی سے قبل کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ آزمائش کی گھڑی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں جو زلزلہ آیا تھا اس سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے مگر افسوس کہ ابھی تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع آواران کا دورہ نہ گورنر بلوچستان نہ وزیراعلیٰ بلوچستان نہ چیف سیکرٹری نے نہ اس حلقے کے ایم این اے نہ ایم پی اے نے کیا جو افسوسناک بات ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com