Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ،ملازمین کا پولیومہم کا بلوچستان بھر میں بائیکاٹ کا اعلان
وقت اشاعت: Thursday, 26 September, 2013, 10:55 GMT 15:55 PST

کوئٹہ(این این آئی)لیڈی ہیلتھ ورکرز  پروگرام کے ملازمین نے 30ستمبر سے شروع ہونے والی پولیومہم کا بلوچستان بھر میں بائیکات کا اعلان کردیاہے۔ یہ بات لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ایمپلائز یونین کے صدر حافظ حلیم شاہ نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 3جون 2013ء تک تمام ملازمین کو ریگولر کرکے تقرر نامے جارری کئے جانے تھے لیکن تاحال سمری محکمہ فنانس، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کے دفتر کے چکر لگارہی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 30ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بلوچستان بھر میں بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 27ستمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے جائیں گے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com