Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بدعنوانی ، اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد سمیت3اہلکارروں کو دو دو سال قید کی سزا
وقت اشاعت: Thursday, 26 September, 2013, 10:51 GMT 15:51 PST

اوستہ محمد(این این آئی)احتساب عدالت نے بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد سمیت3اہلکارروں کو دو دو سال قید اورآٹھ لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج امتیاز حسین نے ڈیرہ مراد جمالی میں پانچ ایکڑ زرعی زمین غیر قانونی طور پر سابق رکن صوبائی اسمبلی کے نام منتقل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد نبی بخش ،پٹواری جعفر اور ایپکا نصیرآباد کے سابق صدر عبدالرزاق رند کو دو دو سال قید اور آٹھ لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔نیب نے تفتیش کے بعد کیس عدالت میں دائر کیا تھاسزا کے بعدملزمان کو گرفتار کرکے کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com