Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد355ہوگئی
وقت اشاعت: Thursday, 26 September, 2013, 10:40 GMT 15:40 PST

 کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد355ہوگئی ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جمعرات کو بھی جاری رہاوفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت  میرجام کمال متاثرہ ہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے آواران میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جمعرات کو بھی جاری رہا زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 328سے بڑھ کر 355ہوگئی ہے جبکہ 550سے زائد افراد زخمی ہیں ۔وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت  میرجام کمال نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور  آواران کی تحصیل مشکے میں  ہونے  والے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصاناتت کا جائزہ لیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com