Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ڈکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی ، ہسپتالوں میں ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
وقت اشاعت: Saturday, 21 September, 2013, 12:19 GMT 17:19 PST

 کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں تیسرے روز بھی ہڑتال کی گئی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو 17ستمبرکو اغوا کر لیا گیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں جسکے خلاف کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال ، ہیلپر آئی ہسپتال اور فاطمی جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں تیسرے روز بھی ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن اور پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کی کال پر ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کیا جس کے باعث تمام او پی ڈیز بند رہی۔او پی ڈیز کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com