Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اپنا تحفظ چاہتے ہیں،ہڑتال جاری رکھیں گے،سلطان ترین
وقت اشاعت: Saturday, 21 September, 2013, 12:13 GMT 17:13 PST

کوئٹہ( این این آئی )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر سلطان ترین نے کہا ہے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں ڈاکٹرز محفوظ نہیں ہے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ لورالائی سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر ابھی بازیاب نہیں ہوئے تھے کہ کوئٹہ سے ماہر امراض قلب کے سینئر ڈاکٹر عبدالمناف کو سیکورٹی ہائی الرٹ کے علاقے سے اغواء کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مناف ترین رہا ہوبھی جائیںتوہم اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے کیونکہ ڈاکٹر اب غیر محفوظ ہوگئے ہیں ہم اپنا تحفظ چاہتے ہیں۔ انہوںنے یہ بات ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں ڈاکٹر حق داد ترین ڈاکٹر رحمت اللہ ڈاکٹر سعادات اور دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کا اکام ہے مگر حکومت لوگوں کے جان ومال کی تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com