Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کابینہ کا معاملہ پھر سے لٹک گیا
وقت اشاعت: Friday, 20 September, 2013, 12:38 GMT 17:38 PST

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی بیرون ملک روانگی کے باعث کابینہ کا معاملہ پھر سے لٹک گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان گزشتہ دو روز قبل اسلام آباد سے کوئٹہ آئے تھے اور ایک روز کوئٹہ میں قیام کے بعد گزشتہ رات واپس اسلام آباد چلے گئے جہاں سے وہ جمعہ کو بیرون ملک روانہ ہوگئے واضح رہے کہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان بدامنی کیس کے دوران حکومت بلوچستان کے وکیل شاہد حامد نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ دو روز کے اندر اندر کابینہ بننے کے بعد بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا کابینہ کے پہلے اجلاس میں اعلان کردیا جائے گا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com