Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ،دستی بم حملے میں پولیس اہلکار سمیت7افراد زخمی
وقت اشاعت: Thursday, 19 September, 2013, 12:56 GMT 17:56 PST

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع بلوچستان کانسٹیبلری لائنز کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار غلام مرتضیٰ،محمد رفیق،غلام مصطفی،محمد اسحاق،مولا بخش،ناصر احمد،شہزاداور ایک بچہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com