Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ڈبل ر وڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Wednesday, 18 September, 2013, 10:41 GMT 15:41 PST

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ دو افراد جاں بحق ہو گئے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر فلائی اوور کے قریب دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ مقتولیں میں سے محمد ایاز کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ہے۔ متعلقہ تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com