Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اسلحہ کنٹرول کئے بغیر کراچی اور کوئٹہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا چیف جسٹس
وقت اشاعت: Wednesday, 18 September, 2013, 09:07 GMT 14:07 PST

 کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جب تک اسلحہ کو کنٹرول نہیں کریں گے اس وقت تک کراچی اور کوئٹہ میں امن قائم نہیں ہوگا بے ایمانی کی حد ہے، یہاں کوئی کام کرنے کو تیار نہیں گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ کے چلائی جاتی ہیں، لوگ اسلحہ بارڈر سے لیکر آتے ہیں  پھر دوبارہ وہیں چلے جاتے ہیں، بلوچستان میں کتنا اسلحہ آتا ہے؟ اسمگلنگ ہوتی ہے؟ اس کی فہرست بنائیں، کسی چیز کا ریکارڈ نہیں، حکومت کی رٹ کہاں ہے جرائم کے خاتمے کیلئے قبائلی عمائدین سے تعاون لیں ۔بدھ کو چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بلوچستان امن و امان کیس کی 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com