Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
حب،نیٹو ٹینکرز کو آگ لگادی
وقت اشاعت: Monday, 16 September, 2013, 12:27 GMT 17:27 PST

حب(این این آئی) مسلح شرپسندوں نے امریکہ اور نیٹو افواج کیلئے ایندھن لے جانے والے کم ازکم بارہ نیٹو ٹینکرز کو آگ لگادی ہے۔یہ واقعہ اتوار اور پیر کی رات کو کراچ سے کچھ کلومیٹر دور بلوچستان کے ایک صنعتی شہر حب میں پیش آیا ۔ایک پولیس افسر عارف علی نے بتایا کہ لسبیلہ ضلع کے اہم شہر حب میں ایک ہوٹل کے پاس کھڑے ایک درجن ٹینکروں پر دس سے پندرہ مسلح افراد نے راکٹ اور دستی بم برسائے جس سے انہیں آگ لگ گئی۔حملے کے بعد قریبی ہوٹل اور دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔واقعہ کے بعد ہی حب شہر سے فائر بریگیڈز کو طلب کیا گیا جنہوں نے آگ کے شعلوں کو بجھانے کی کوشش کی فائر فائٹروں کو آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے شدید جدوجہد کرنا پڑی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com