Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سپریم کورٹ کاآئی جی ایف سی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار
وقت اشاعت: Monday, 16 September, 2013, 10:12 GMT 15:12 PST

 کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی ایف سی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے بارے میں آئی جی ایف سی کی رپورٹ پھر مسترد کردی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں سے ہو بندے لائیں، فورسز کو شرمندہ نہ کریں، ہمیں رزلٹ چاہئیں ،ایف سی افسران کو بلائیں گے تو پھر خود بندوں کو لے کر آئیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان بے امنی کیس کی سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ کسی بھی کیس میں پیش رفت نہیں ، بلوچستان میں ایف سی کے جن افسران کے خلاف کیس ہیں ان کو بلائیں ،ایف سی افسران کو بلائیں گے تو پھر یہ خود بندوں کو لے کر آئیں گے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com