Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ، ایف سی اہلکار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
وقت اشاعت: Saturday, 14 September, 2013, 13:12 GMT 18:12 PST

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں باچاخان چوک پرفائرنگ کر نے والے ایف سی اہل کار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔گزشتہ شام ایف سی اہل کارکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی سید مبین احمد کے مطابق مقدمہ مقتول سلیم مصطفی کی اہلیہ کی مدعیت میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق دونوں راہگیروں کو تلاشی کیلئے روکا گیا توانھوں نے مبینہ طور پر اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے شہری کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com