Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ایف سی کا کام سرحدوں کیساتھ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا بھی ہے ، اعجاز شاہد
وقت اشاعت: Friday, 13 September, 2013, 11:30 GMT 16:30 PST

نوکنڈی(این این آئی)انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ ایف سی کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا بھی ہے تعلیم اور صحت کے علاوہ ایف سی بلوچستان کے نوجوانوں کو سپورٹ کی سہولیات فراہم کریگی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نوکنڈی کے قبائلی عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فرنٹیر کور بلوچستان کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ ایف سی عوام کے جان و مال کی حفاظت کا فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ملکرکام کرنا ہوگا اس کیلئے علاقائی لوگوں کا تعاون درکار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیگی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com