Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سوراب ، نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنیوالے 8ٹینکرز تباہ ، ایک ڈرائیور جاں بحق
وقت اشاعت: Friday, 13 September, 2013, 11:28 GMT 16:28 PST

قلات(این این آئی)سوراب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کرکے نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے 8ٹینکروں کو تباہ کردیا جبکہ حملے میں ایک ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سوراب کے علاقے حاجیکہ میں ایک ہوٹل پر کھڑے نیٹو فورسز کوتیل سپلائئی کرنے والے آئل ٹینکروں پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور سمیع اللہ جاں بحق جبکہ 8ٹینکر جل کر خاکستر ہوگئے ٹینکروں میں آگ لگنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com