Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
نواب ثناء اللہ زہری غیر ملکی دورے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے
وقت اشاعت: Friday, 13 September, 2013, 11:25 GMT 16:25 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر و سینئر صوبائی وزیر وچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری غیر ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو کراچی سے بذریعہ طیارہ کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی کارکنوں نے انکا استقبال کیا اورانہیں جلوس کی شکل میں انکی رہائش گاہ لایا گیا ۔دریں اثناء پارٹی کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی ارکان اور اتحادیوں کا مشترکہ اجلاس اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا ہے جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور امن و امان سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com