Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
مستونگ قتل کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو عمرقید کی سزا
وقت اشاعت: Wednesday, 11 September, 2013, 11:58 GMT 16:58 PST

مستونگ(این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ سعداللہ خان بازئی کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر مجرم امیر حمزہ کو عمر قید اور جرمانے کی سزاسنا دی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2009ء میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں محمد عثمان نامی شخص کو قتل کردیاتھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا ہنوز جرم ثابت ہو نے پر معزز عدالت نے ملزم امیر حمزہ کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جو کہ مقتول کے ورثاء کو دیت کے طو ر پردیا جا ئیگا نیز ملزم امیرحمزہ سے اسلحہ برآمد ہونے پر عدالت نے تین سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزاسنائی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com