Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ بدترین شکل اختیار کرچکا ہے،لیاقت بلوچ
وقت اشاعت: Wednesday, 11 September, 2013, 11:32 GMT 16:32 PST

کوئٹہ(این این آئی) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ بدترین شکل اختیار کرچکا ہے قانون نافذ کرنے والے لاقانونیت کو ختم کرکے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں ۔یہ بات انہوں نے بدھ کوالفلاح ہاؤس کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ اے پی سی میں بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کا کیس واضح طور پر پیش کیاجس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ بلوچستان کے مسائل پرآل پاررٹیز کانفرنس کوئٹہ میں منعقد کرنے کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آل پارٹیز کانفرنس محض کانفرنس نہیں ہونی چاہئے بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو چاہئے کہ وہ اس پر مکمل ہوم ورک کے ساتھ کام کریں اور بلوچستان کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے اور ایسے چارٹر پر اتفاق کیا جائے جو بلوچستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے والا ہو۔ انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماوں کی رہائی اور امن مذاکرات میں پاکستان کی مدد مثبت پیش رفت ہے پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com