Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی کیس پرویز مشرف اور دیگر نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم
وقت اشاعت: Tuesday, 10 September, 2013, 09:33 GMT 14:33 PST

 کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایک بار پھر پروڈکشن آرڈر اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنر اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، جج طارق انور کاسی نے کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت سے اپنے موکل کو حاضری سے مستثنی قرار دئیے جانے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ایک بار پھر حکم دیا کہ پرویز مشرف اور دیگر نامزد ملزمان کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر عدالت کو تفتیشی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ کیس میں نامزد ملزمان شوکت عزیز اور اویس احمد غنی بیرون ملک قیام پزیر ہیں، عدالت نے اس حوالے سے حکم دیا کہ انہیں قانونی تقاضے پورا کرکے وطن واپس لایاجائے۔ کیس کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com