Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ڈیرہ بگٹی کے عوام اپنی سرزمین پرآجائیں ڈاکٹر عبد المالک
وقت اشاعت: Friday, 6 September, 2013, 11:02 GMT 16:02 PST

سوئی/کوئٹہ (این این آئی) سوئی میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہاکہ ڈ یرہ بگٹی کے عوام اپنی سرزمین پرآجائیں، ہر قسم کا تعاون کریں گے، ہم سب مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ آج بلوچستان کا عام آدمی 21 ویں صدی کی آسائشوں سے محروم ہے انہوں نے کہاکہ نوکریاں بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے اس کیلئے لڑوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کرپشن اور بدانتظامی تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، ہمیں اس کرپٹ اور جہالت کے نظام کو تبدیل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا میری حکومت کا ایجنڈا بلوچستان سے غربت کا خاتمہ ہے۔بلوچستان میں 3 میڈیکل کالجز اور 2 یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں، سب کو مل کر جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنا ہوگا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے بلوچستان حکومت کی جانب سے سوئی کیڈٹ کالج کیلئے اور صوبے کے اسکولوں کیلئے 1 1 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com