Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ شہر میں بھتہ وصول کرنے والے 3ملزمان گرفتار
وقت اشاعت: Wednesday, 4 September, 2013, 13:23 GMT 18:23 PST

کوئٹہ(این این آئی)ڈی آئی جی پولیس انوسٹی گیشن سید مبین شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بھتہ وصول کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے پولیس لائن خود کش حملہ ،ایس ایچ او سٹی محب اللہ کے قتل اور فاروقیہ مسجد کے واقعات کی تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گاکوئٹہ شہر میں ہینڈ گرینڈ اور دہشت گردی کی جو واقعات ہورہے ہیں اگراس بارے میں متاثرہ لوگ تعاون کریں تو ہم بھر پور کارروائی کریں گے،اغواء برائے تاوان کے چار گروپ اسوقت سرگرم ہیں جن میں دو گروپوں کے خلاف کارروائی منظم طریقے سے جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com