Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تیل وگیس کمپنیوں کو عوام دوست حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ڈاکٹر عبد المالک
وقت اشاعت: Wednesday, 4 September, 2013, 1258 GMT 17:58 PST

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ تیل وگیس کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو عوام کے دل جیتنے کیلئے عوام دوست حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی  ڈیرہ بگٹی کے عوام کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیں۔  انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مقامی افراد کو ملازمتوں کے کم مواقع حاصل ہیںاس حوالہ سے اوجی ڈی سی ایل ایک جامع رپورٹ انہیں پیش کرے۔بدھ کووزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے یہاں اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں اوجی ڈی سی ایل کی صوبے میں تیل وگیس تلاش کرنے کی سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اوجی ڈی سی ایل کے ایم ڈی محمد ریاض خان نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ موثر رابطے کے ذریعے صوبے میں تیل وگیس کے تلاش کے کام کو مزید تیز کیاجائے گا۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com