Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کرم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
وقت اشاعت: Thursday, 29 August, 2013, 14:55 GMT 19:55 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کرم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کل بروز جمعہ شام پانچ بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر جان محمد جمالی کی صدارت میں 11بجے کے بجائے 11بجکر45منٹ پر شروع ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اپنے نشست پر کھڑے ہوکر کہا کہ کرم پورا نہیں ہے اور اس کے بعد وہ ایوان سے باہر چلے گئے جب گنتی کی گئی تو اس وقت 16ارکان ایوان میں موجود تھے جس پر اسپیکر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا جب پانچ منٹ کے بعد دوبارہ گنتی کی گئی تو پھر بھی 12ارکان موجود تھے جس پر اسپیکر نے ارکان اسمبلی سے مشورے کے بعد آدھے گھنٹے کیلئے اجلاس ملتوی کردیا جب آدھے گھنٹے کے بعد اجلاس شروع ہوا تو ارکان کی تعداد 10تھی جس پر اسپیکر نے کرم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کل بروز جمعہ شام پانچ بجے تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com