Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستا ن اسمبلی کااجلاس 45منٹ تاخیر سے شرو ع ہوا
وقت اشاعت: Wednesday, 28 August, 2013, 14:22 GMT 19:22 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر جان محمد جمالی کی صدارت میں بدھ کی صبح گیارہ بجے کی بجائے حسب روایت 11بجکر 45منٹ پر شروع ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اپنے تحریک استحقاق پیش کرنی چاہی تو اسپیکر نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں شیخ جعفرخان مندوخیل کمیٹی کے سربراہ ہونگے اس کمیٹی کے دو ارکان ہونگے جن میں امان اللہ نوتیزئی آغا رضا شامل ہونگے جس پر نصراللہ زیرے نے کہا کہ میری تحریک استحقاق کا کیا ہوا تو اسپیکر نے جواب دیا کہ آپ کی تحریک استحقاق بھی اسی کمیٹی کے حوالے کی جائے گی اس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ آپ کی تحریک استحقاق بنتی ہے یا نہیں بنتی فیصلہ کمیٹی کریگی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com