Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
جب تک اپنی جنم دھرتی سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھاتے ملک سے وفاداری کیسے کرسکتے ہیں،سردار اختر مینگل
وقت اشاعت: Wednesday, 28 August, 2013, 14:16 GMT 19:16 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ جب تک اپنی جنم دھرتی سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھاتے ملک سے وفاداری کیسے کرسکتے ہیں ایک مرتبہ پھر رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے اور کڑوا گھونٹ پیا ہے دنیا بھر کے مہاجرین کو پناہ دینے والے بلوچستان کے فرزند آج دنیا بھر میں سیاسی پناہ لینے پر مجبور ہیں انہوںنے کہاکہ عوام نے ہمیں ووٹ اس لئے نہیں دیا کہ ہم اسمبلی میں جاکر فوٹو سیشن کرائیں انہوںنے کہاکہ ارکان اسمبلی نے میرے بارے میں جو اظہار خیال کیا ہے میں اس قابل تو نہیں تاہم کوشش کروں گا کہ بلوچستان کے عوام نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرو ں۔انہوںنے کہاکہ نواب اکبر خان بگٹی ،حبیب جالب ،نواب نوروز خان اور دیگر شہداء نے بلوچستان کیلئے جو قربانیاں دی  ہیں اس کا بھی ہمیں احساس ہے کوشش کروں گا کہ بلوچستان کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں انہوںنے کہاکہ میں نے پندرہ سال کے بعد بحیثیت رکن صوبائی سمبلی کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اس پر بلوچستان میں خوف وہراس کی صورتحال پیدا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگر ارکان اسمبلی نے میرے بارے میں جن خیالات کااظہار کیا ہے میں ان کا مشکور ہوں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com