Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بیرونی ممالک کی دہشتگردی کا شکار ہیں،میاں افتخار حسین
وقت اشاعت: Monday, 26 August, 2013, 13:36 GMT 18:36 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) اے این پی کے مرکزی رہنماء اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سابقہ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان اس وقت دونوںبیرونی ممالک کی دہشتگردی کا شکا ر ہیں۔ میں کوئٹہ میں دہشتگردی کے شکار ہونے والوں افراد سے اظہار تعزیت اور فاتحہ کیلئے آیا تھا ۔ صوبہ خیبرپختونخوااور بلوچستان میں اگر ان ہائوس میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو یہ جمہوری حق ہے اور اگر ایوان سے باہر کوئی تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے انہوںنے یہ بات پیر کے روز سرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com