Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
لاپتہ افراد کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت
وقت اشاعت: Monday, 26 August, 2013, 13:31 GMT 18:31 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) لاپتہ افراد کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کے دوران سیشن جج کی رپورٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف سی کو موقع دیا لاپتہ عبدالمالک سے متعلق تعاون کریں مگر ایف سی نے کوئی تعاون نہیں کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عام آدمی سے لیکر صدر تک سب کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے قانون سب کیلئے برابر ہے اگر لاپتہ افراد کے بارے میں درست رپورٹ پیش نہ کی گئی تو ہم ایگزیکٹو کو بھی طلب کرسکتے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں سیکورٹی فورسز کے لوگ بھی مررہے ہیں آپ بیلنس نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ بدلہ لینا چاہتے ہیں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com